گوادر: دڑامب میں فوجی جارحیت جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ساحلی ضلع و سی پیک حب گوادر اور کیچ کے پہاڑی علاقوں دڑامب اور نلینٹ کے درمیانی علاقوں میں پاکستانی فورسز کا زمینی اور فضائی جارحیت گزشتہ روز سے جاری ہے۔

اب تک اطلاعات کے مطابق کسی قسم کی گرفتاری و جبری گمشدگی کی واقعات رپورٹ نہیں ہوئے البتہ گردو نواح کی آبادیوں میں خوف و ہراس کا ماحول ہے ۔

سنگر ڈیسک کو موصول ہونے والی علاقائی ذرائع کی اطالاعات کے مطابق مذکورہ علاقوں میں زمینی فوج کے ساتھ جنگی ہیلی کاپٹر بھی جارحیت میں حصہ لے رہے ہیں ۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ دو گن شیپ ہیلی کاپٹروں کی دڑامب کے علاقے تلاروک کئور (ندی) نلانی، جنکانی اور مختلف علاقوں میں گشت کے ساتھ بے دریغ شیلنگ جاری ہے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں گوادر کے علاقے نلینٹ میں ایک فوجی گاڑی کو بم حملے کا نشانہ بنایا گیاتھا جس سے پل اور گاڑی تباہ ہوگئیں ۔حملے کی ذمہ داری بلوچ مسلح تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ نے قبول کی تھی اسی حملے کے فوراً بعد فورسز نے مذکورہ علاقوں میں بڑے پیمانے میں آپریشن کا آغاز کیا تھا۔

Share This Article
Leave a Comment