وی بی ایم پی کا 8مارچ کو کراچی میں ریلی کے انعقاد کا اعلان

0
157

بلوچ لاپتہ افراد لواحقین کی سرگرم و متحرک تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسن کی جانب سے آٹھ مارچ خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے کراچی آرٹس کونسل سے پریس کلب تک ریلی کے انعقدا کا اعلان کیاگیا ہے ۔

وائس فار بلوچ مِسنگ پرسن کی جانب سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ماہل بلوچ کی غیر قانونی ریاستی حراست کے خلاف اور رہائی کیلئے جبکہ گزشتہ دنوں کوئٹہ میں امیرہ بی بی کی لاش کو لاورث قرار دے کر ایدھی قبرستان میں دفن کرنے اور بلوچستان بھر میں ریاستی سرپرستی میں جاری خواتین کی استحصال کے خلاف آٹھ مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقعہ پر آرٹس کونسل سے کراچی پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی ۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اکیسویں صدی میں دنیا بھر میں خواتین جینڈر boundaries کو مات دے کر مردوں کے شانہ بشانہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں مگر دور حاضر میں بھی بلوچ خواتین ریاستی سردار نواب اور وڈیروں کے استحصال کا شکار ہیں، کیونکہ مذکورہ سردار اور جاگیرداروں کو ریاستی مشینری مدد فرائم کرتی ہے اور انکی مکمل پشت پناہی حاصل ہے، جو انھیں طاقت ور بناتی ہے تاکہ وہ اپنے لوگوں پر جبر کے زریعے بڑھتے ہوئے شعور کو دباتے رہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here