شاہرگ میں کوئلہ کان بیٹھنے سے ایک کانکن ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی۔

لیویز حکام کے مطابق شاہرگ میں کوئلے کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں کان میں پھنسے 8 میں سے 4 کان کنوں کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا ہے جبکہ کان میں سے ایک شخص کی لاش نکال لی گئی۔

لیویزحکام کا کہنا ہے کہ کان سے نکالے گئے چاروں کان کن کو تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کرد یا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پی ایم ڈی سی اور پی ڈی ایم اے کی ریسکیو ٹیمیں تاحال نہیں پہنچیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment