چمن میں لیویز چوکی پر حملہ، ایک اہلکار ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے چمن میں لیویز چوکی پر مسلح افراد کا حملے میںایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

ہلاک اہلکار کی شناخت عطااللہ کے نام سے ہوگئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق چمن میں کلی صحبت میں لیویز چوکی پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا۔

حملے کے نتیجے میں ایک لیویز اہلکارشدید زخمی ہوگیا جنہیں فوری طور پر طبی امداد کیلئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment