ہرنائی : فائرنگ سے 4کانکن ہلاک ، 11 کوئلہ کان نذر آتش

0
158

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 4افراد ہلاک ہوگئے۔

واقعہ ہرنائی میںخوست کوئل مائنز ایریا میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افرادکی فائرنگسے کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے 4کانکن ہلاک ہوگئےجبکہ زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے کوئلہ کی کانوں کو آگ لگاکر گیارہ کوئلہ کانوں کو جلادیا۔

ہلاک ہونےوالے کانکنوں کی شناخت نورخان ،عبدالحنان،سید حنان ،عبدالرحمن اور زخمیوں کی شناخت شیرزمان،سید اکرم،بازمحمد کے ناموں سے ہوگئی ۔

ضلعی انتظامیہ کے آفیسران جائے موقع پر پہنچ گئے ہے ۔

لاشوں اور زخمیوں کو خوست منتقل کیا جارہا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here