ا
ضلع گوادر ائیر پورٹ پر راکٹوں سے حملہ،علاقہ ھماکوں سے گھونج اُٹھا۔
ضلع گوادر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گوادر کے زیر تعمیر انٹر نیشنل ائیر پورٹ پرنامعلوم سمت سے دو راکٹ کے گولے داغے گئے جو ائیرپورٹ کے اندر گرئے ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق یکے بعد دو دھماکے ہوئے ہیں اور ائیر پورٹ کے اندر دھواں اُٹھتا دیکھا گیا ہے،دھماکے کے ساتھ پاکستانی زمینی فوج کی بڑی تعداد نے ضلع گوادر گورانڈانی کے علاقے کو گھیر لیا ہے۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق نامعلوم سمت سے اے ون7 کے دو راکٹ کے گولے ائیرپورٹ پر داغے گئے ہیں، تاہم انہوں نے نقصانات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔