بلوچستان میں سرکاری ملازمین کیلئے بھی ماسک لگانالازمی قرار

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

عام شہریوں کے لیے ماسک یا کسی بھی کپڑے سے منھ اور ناک کو ڈھانپنے کو لازمی قرار دیے جانے کے بعد حکومتِ بلوچستان نے اب ایک ایسا ہی حکمنامہ صوبے بھر کے سرکاری ملازمین کے لیے بھی جاری کر دیا ہے۔

اتوار کو جاری ہونے والے اس نوٹیفیکیشن کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کے لیے یہ لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ ماسک پہنیں یا کسی اور کپڑے سے منھ اور ناک کو ڈھانپیں۔

حکمنامے میں تمام محکموں کے انتظامی سربراہوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی پولیس کوئٹہ عبد الرزاق چیمہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کریں اور اس سلسلے میں پولیس سے تعاون کریں تاکہ جلد سے جلد لاک ڈاﺅن کا خاتمہ ہو۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment