مکران کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 4 کروڑ 17 لاکھ کی کٹوتی

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

حکومت بلوچستان نے ترکیہ زلزلہ فنڈز کے لیے مکران بھر کے ملازمین کی تنخواہوں سے 4 کروڑ 17 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

سب سے زیادہ رقم ضلع کیچ کے ملازمین کی تنخواہوں سے کاٹی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کی طرف سے ترکیہ زلزلہ فنڈز کے لیے بلوچستان ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا عمل شروع کردی گئی ہے،ترکیہ فنڈز کے رقوم کی حصول کے لیے بلوچستان حکومت کی جانب سے وقت سے پہلے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کردی گئی ہے۔

اس سلسلے میں بتایا گیا کہ مکران بھر کےبلوچستان کے ملازمین کی تنخواہوں سے مجموعی طور پر چار کروڑ 17لاکھ روپے کی خطیر رقوم ترکیہ زلزلہ فنڈز کے لیے کاٹی گئی ہیں، سب سے زیادہ رقم ضلع کیچ تربت کے ملازمین کی تنخواہوں سے کاٹی گئی ہے۔

ضلع گوادر سے ملازموں کے تنخواہوں سے ترکی زلزلہ امداد کی مد میں بیاسی لاکھ کی کٹوتی کی گئی۔

ضلع پنجگور کے صوبائی ملازمین کی تنخواہوں سے ایک کروڑ 16 لاکھ روپے کی کٹوتی کی گئی جبکہ ضلع کیچ تربت کے ملازمین کی تنخواہوں سے 2 کروڑ 19 لاکھ روپے کی کٹوتی گئی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان ہائی کورٹ نے ترکیہ زلزلہ کے لیئے کاٹی جانے والی ملازمیں کی تنخواہوں کو فوری طور پر واپس کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment