بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہرتربت میں ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے ہیڈکوارٹر تربت میں 8 افرادکی لاشیں لائی گئی ہیں ۔
لیویز فورس کے ذرائع کے مطابق ایف سی بلوچستان ساؤتھ کے ہیڈکوارٹر تربت میں آٹھ لاشیں لائی گئی ہیں جن کی تاحال شناخت نہیں کی جاسکی۔
لیویز فورس کے مطابق ایف سی ہیڈکوارٹر سے لاشیں لیویز فورس کے حوالے کی کی گئی ہیں۔
دوسری جانب یہ اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں کہ یہ لاشیں مند میں فوجی جارحیت کے دوران ہلاک کئے گئے افراد کی ہیں۔
اب تک ان لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ۔