دشت میں فوجی دوسرے روز فوجی جارحیت جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے گوادر اور کیچ اضلاع کے درمیانی علاقے دشت سیاھجی میں پاکستانی فوج کا زمینی اور فضائی جارحیت اور دوسرے روز بھی بدستور جاری ہے۔

آج صبح بروزجمعرات فوج کی اٹھارہ گاڑیوں کا تازہ دم قافلہ تربت سے کھڈان ہوتے ہوئے سیاھجی میں پہنچ گئی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق قافلے میں ٹرک بھی شامل ہیں جس میں ٹینٹ، راشن اور جنگی سامان لدے ہوئے ہیں ۔

مقامی افراد کوخدشہ ہے کہ فوج اس جارحیت کو مزید وسعت دیگی جبکہ دوسری جانب گوادر سے جنگی ہیلی کاپٹر اور جاسوس ڈرون بھی وقفے وقفے سے اڈان بھرکر سیاھجی جارحیت میں حصہ لے رہے ہیں ۔بعض مقامات پر ایس ایس کمانڈوز بھی اتارے گئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment