عبدالرحمان کھیتران کی 3 نجی جیلوں میں بچے، خواتین و بزرگ قید ہیں، خان محمد مری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بارکھان واقعہ کے خلاف لاشوں کے ساتھ تیسرے دن بھی کوئٹہ کے ریڈ زون میں دھرنا جاری ہے۔

دھرنے کے دوران گرا ناز کے شوہر خان محمد مری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں سردارعبدالرحمان کھیتران کا ملازم تھا اور اس واقعے کے پیچھے سردار عبدالرحمان کھیتران ہے۔

انہوں نے کہا کہ سردار عبدالرحمان کھیتران جھوٹے کیس میں اپنے بیٹے انعام شاہ کے خلاف گواہی دلواناچاہتا تھا۔

خان محمد مری نے کہا کہ میرے بچے سردار عبدالرحمان کھیتران کی نجی جیل میں تھے، عبدالرحمان کھیتران مجھ سے جھوٹے کیس میں اپنے بیٹے انعام شاہ کے خلاف گواہی دلواناچاہتا تھا۔

خان محمد مری کا کہنا تھا کہ عبدالرحمان کھیتران کی 3 نجی جیلیں ہیں، ان میں بچے،خواتین اور بزرگ قید ہیں، میں اس کی نجی جیل سے فرار ہوا تھا، میرے بیٹوں کو عبدالرحمان کھیتران نے مارا ہے، ایک لاش میرے بیٹے محمد نواز اور دوسری عبدالقادرکی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment