بارکھان واقعہ کیخلاف خاران میں کل احتجاجی ریلی کا اعلان

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خاران میں سول سوسائٹی نے میں بارکھان واقعہ سمیت بلوچستان میں جاری ظلم و نا انصافیوں کے خلاف کل احتجاج ریلی کا اعلان کیا ہے ۔

سول سوسائٹی خاران کی جانب سے جاری ایک اعلان میں بارکھان واقعہ سمیت بلوچستان میں جاری ظلم و نا انصافیوں کے خلاف کل بروز جمعرات کو صبح 10 بجے ایک پرامن احتجاجی ریلی نکالنے کی کال دی گئی ہے۔

اعلان کے مطابق بلوچستان میں جاری ظلم، جبر نا انصافی اور بالخصوص بارکھان واقعے کے خلاف کل صبح 10 بجے خاران کے سول سوسائٹی کی جانب سے خاران چیف چوک سے ایک پرامن ریلی کا انعقاد کیا جائے گا لہذا تمام مکاتب فکر کے لوگ وکلا برادری، بازار پنچائیت، صحافی حضرات، تاجر برادری، سیاسی جماعتوں، طلبا تنظیموں اور سوشل ایکٹوسٹ ساتھیوں سے بھر پور شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment