مستونگ میں روڈ حادثہ سے ایک شخص ہلاک ،گوادرمیں نوجوان کی خودکشی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ اور گوادر میں روڈ حادثہ اور خودکشی کے دو مختلف واقعات 2 افراد ہلاک ہوگئے۔

مستونگ میںقومی شاہراہ پشکرم کے مقام پر گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق قومی شاہراہ پشکرم لدھا کے مقام پر موٹرکار اور موٹرسائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

ہلاک اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ہلاک شخص کی شناخت عبدالصمد سکنہ پڑنگ آباد کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان ساحلی شہر گوادر میں ایک نوجوان نے گلے میں پھندا لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا ہے۔

خودکشی کا واقعہ گوادر کے علاقے سربندن کے مقام پر پیش آیا ہے۔

خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت سعید ولد صالح محمد کے نام سے ہوئی ہے۔

Share This Article
Leave a Comment