ضلع گوادر اور کیچ کے درمیانی علاقے دشت کے پہاری علاقے سیاھجی میں پاکستانی فوج نے آج بروز بدھ صبح کواپنی زمینی وفضائی جارحیت کا آغاز کیا ہے۔
سنگر کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق اس جارحیت میں سینکڑوں کی تعداد میں فوجی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
ذرائع بتاتے ہیں کہ چار گن شپ ہیلی کاپٹروں کے علاوہ جاسوس ڈرون بھی حصہ لے رہے ہیں۔
بعض مقامات پر شیلنگ کے ساتھ ساتھ پہاڑی چوٹیوں پر ایس ایس جی کمانڈوز بھی اتار رہے ہیں۔
علاقائی ذرائع کے مطابق بعض مقامات پر ہیلی کاپٹروں نے لینڈ کیا ہے جو فوجی سامان اتار رہے ہیں۔
اب تک اطلاعات کے مطابق کسی قسم کی کوئی گرفتارری،جبری گمشدگی اور ہلاکت کے واقعات رپورٹ نہیں ہوئے البتہ گردو نواح کے آبادیوں میں شدید خوف وہراس کا ماحول ہے ۔