بارکھان سے لاشیں کوئٹہ پہنچ گئیں، وزیراعلیٰ ہاؤس سامنے دھرنے سے روک دیا گیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے بارکھان میں کنویں سے برآمد ہونے والی خان محمد مری کی اہلیہ اوردوجوان بیٹوں کی لاشیں دارلحکومت کوئٹہ پہنچ گئیں۔

لواحقین اورعلاقہ مکینوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ انصاف کیلئے لاشوں کے ہمراہ کوئٹہ میںوزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے دھرنا دینگے۔

ہمیں ملنے والی اطلاعات کے مطابق پولیس نے لواحقین کو لاشوں کے ہمراہ وزیراعلیٰ ہاؤس سامنے جانے سے روک دیا گیا۔

واضع رہے کہ لاشوں کی کوئٹہ منتقلی سے قبل بارکھان میں ان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ ایس پی بارکھان نور محمد بڑیچ نےبلوچستان کے وزیر عبدالرحمن کھیتران کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیاہے۔

Share This Article
Leave a Comment