ماہل بلوچ کی اغوا نما گرفتاری کیخلاف کراچی میں احتجاجی مظاہرہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ سے گذشتہ شب پاکستانی فورسز کے ہاتھوں بلوچ خاتون ماہل بلوچ کی جبری گمشدگی اور بعدازاں ان پر لگائے گئے الزامات کے خلاف بلوچ کراچی بلوچ یکجہتی کمیٹی نے کراچی پریس کلب کے باہر ایک پرامن احتجاج کیا۔

مظاہرین نے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ماہل بلوچ پر لگائے گئے تمام جھوٹے الزامات کی تردید کی۔

کراچی پریس کلب کے باہر بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے تحت احتجاجی مظاہرین نے بینر اٹھائے ہوئے تھے جس پر ماہل بلوچ کی بحفاظت بازیابی کے نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا کہ ماہل بلوچ کو بحفاظت بازیاب کرکے ان پر قائم جھوٹے مقدمات کا خاتمہ کیا جائے۔

Share This Article
Leave a Comment