لندن : بلوچستان سے جبری گمشدگیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

0
130

بلوچ نیشنل موومنٹ برطانیہ نے پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں بلوچ عوام کی جبری گمشدگیوں کے خلاف لندن میں برطانوی وزیراعظم ہاؤس کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرہ سے بلوچ نیشنل موومنٹ یوکے چیپٹر کے صدر منظور بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بلوچوں پر ظلم ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتا جارہا ہے۔ گزشتہ ہفتے پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے رحیم زہری کو ان کی اہلیہ رشیدہ زہری کے ساتھ اغوا کیا تھا اور زمان بلوچ کو کیچ سے اغوا کیا تھا۔

انھوں کہاکہ گزشتہ رات انہوں نے بی این ایم کے بانی رکن حسین بلوچ کی بہو کو اغوا کیا گیا ۔ یہ صرف چندمثالیں ہیں، ہر روز پاکستانی سیکورٹی فورسز معصوم بلوچ خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ عالمی برادری بلوچستان میں مظالم رکوانے کے لیے پاکستان کے خلاف فوری ایکشن لے۔

ورلڈ سندھی کانگریس کے ڈاکٹر لکھو لوہانہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان بلوچستان میں بلوچوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ جب سے پاکستان نے بلوچستان پر قبضہ کیا ہے، ہزاروں بلوچوں کو قتل اور ہزاروں بلوچوں کو اغوا کیا ہے۔

انھوں نے کہاکہ دنیا کو بلوچوں کو بچانے کی ضرورت ہے، دکھ اور غم کی اس گھڑی میں سندھی قوم اپنے بلوچ برادر قوم کے ساتھ کھڑی ہے تاکہ دنیا کو بتائے کہ یہ انسانیت کے خلاف جرائم ہیں اس لیے بلوچ اور سندھی عوام کو بچانا آپ کا فرض ہے۔

بی این ایم یوکے کے رکن جاسم بلوچ نے کہا کہ آج ہم یہاں بلوچستان میں پاکستانی مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے جمع ہوئے ہیں۔ پاکستان بلوچستان میں معصوم خواتین اور بچوں کو اندھا دھند اغوا اور قتل کر رہا ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور عالمی برادری کو پاکستان کا احتساب کرنا چاہیے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here