بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں ماہل بلوچ کی گرفتاری کیخلاف دھرنا ،انتظامی کے ساتھ مذاکرت میں یقین دہانی پر 48 گھنٹے کیلئے موخرکردیا گیا ہے ۔
اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ ہم نے اپنا دھرنا 48گھنٹے کےلئے موخر کردیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ اے سی نثار احمد لانگو، ڈی ایس پی آصف غفور اور ایس پی راشد زہری کی یقین دہانی پر ہم یہاں سے واپس ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماہل بلوچ کو 48 گھنٹے کے اندر اندر رہا کیا جائے۔ ہم یہ نہیں کہتے کہ اسے عدالت میں پیش کیا جائے یا ہائی کورٹ میں۔ ماحل بلوچ کیخلاف جو ایف آئی آر ہے اسے واپس لیا جائے، اس پر جو جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں وہ واپس لیے جائیں، ایسا نہیں ہوتا تو 48 گھنٹے کے بعد ہم اس سے بھی سخت قدم اٹھائیں گے۔
واضع رہے کہ یہ احتجاج بلوچ وومن فورم کی جانب سے دی جارہی تھی ۔