مستونگ و وڈھ میں فائرنگ وکوئلہ کان حادثے میں 2افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

بلوچستان کے علاقے مستونگ اور وڈھ میں فائرنگ اورکوئلہ کان کے دو مختلف حادثات و واقعات میں 2افراد ہلاک ہوگئے۔

مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شیخ عبدالباقی نامی ایک حکیم ہلاک ہو گئے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق شیخ عبدالباقی گھر سے اپنے کلینک جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انہیں انکے کلنک ٹنڈلان روڈ پر فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سےوہ شدید زخمی ہوئے ۔

واقعے کے فوری بعد انھیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے ۔

واقعہ کے بعدانجمن تاجران مستونگ کے صدرثناء بلوچ نے کہا کہ مستونگ شہر میں دن دھاڈے معروف معالج حکیم شیخ عبدالباقی کی ہلاکت کے خلاف پورے شہرمیں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی۔

انھوں نےمطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام تاجربرادری اپنی دکانوں کواحتجاجا بند کرکے شہیدشیخ عبدالباقی کے نمازجنازہ میں شرکت کریں۔

انھوں نےشیخ عبدالباقی کے ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مستونگ میں دن دھاڑے حکیم شیخ عبدالباقی کا قتل انتظامیہ کی ناکامی کامنہ بولتا ثبوت ہے جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔

دریں اثناوڈھ کے علاقہ دراکھالہ میں کوئلہ کان منہدم ہونے سے ایک مزدور ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے مزدورکی عبدالجلیل بارانزئی کے نام سے ہوگئی ۔

ہلاک مزدور کا تعلق دراکھالہ وڈھ سے بتایا جارہا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment