Home مقبوضہ بلوچستان تگران بم حملے میں 2 پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک کردیئے ،بی ایل...

تگران بم حملے میں 2 پاکستانی فوجی اہلکار ہلاک کردیئے ،بی ایل اے

0
565

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں تگران میں ایک بم حملے میں 2 پاکستانی فوجی اہلکار وں کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔

ترجمان نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ روز زامران کے علاقے تگران میں کرپاسی کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے اہلکاروں کو اس وقت ایک آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا جب وہ موٹر سائیکل پر گشت کررہے تھے، دھماکے کے نتیجے میں دو دشمن اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی موٹر سائیکل مکمل تباہ ہوگئی۔

بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ بلوچستان سے دشمن فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here