ضلع کیچ کے دو مختلف علاقوں سے پاکستانی فوج نے مزید تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے
تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج نے کیچ کے علاقے بلیدہ اور بالگتر میں دوران آپریشن مزید تین افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔
پاکستانی فوج کے ہاتھوں حراست بعد لاپتہ ہونے والوں میں دو سگے بھائی رزاق اور کاکو ولد کمالو سکنہ سلو بلیدہ اور آدم ولد سومار سکنہ بالگتر لوپ شامل ہیں۔
دوران آپریشن فورسز نے خواتین و بچوں کو حراساں کرنے کے ساتھ گھروں میں موجود تمام اشیاء کا بھی صفایا کر دیا۔
بلوچستان میں لاپتہ افراد کا مسئلہ ایک گھمبیر صورتحال کی شکل اختیار کرچکا ہے، آئے روز مختلف علاقوں سے لوگ فوج کے ہاتھوں لاپتہ ہورہے ہیں۔پچھلے چار دنوں میں پاکستانی فوج نے کیچ پنجگور اور آواران کے مختلف علاقوں سے متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کرچکا ہے۔