بلوچستان کے کٹھ پتلی وزیر خزانہ زمرک خان پیرلزئی نےپاکستان کے وفاقی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت بلوچستان کو اس کا حصہ ادا نہیں کیا توبلوچستان اسمبلی تحلیل کردی جائے گی۔
وزیر خزانہ نے ہاؤس کو بتایا کہ انہوں نے اسلام آباد کا دورہ کیا اور وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور دیگر حکام سے ملاقات کی۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے وفاقی وزیر خزانہ سے کہا کہ اگر بلوچستان کو اس کا حصہ ادا نہ کیا گیا تو وزیراعلیٰ قدوس بزنجوبلوچستان اسمبلی تحلیل کر دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر مالی بحران برقرار رہا توبلوچستان اپنے ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کے قابل نہیں رہے گا۔
سنگر نیوز واٹس ایپ چینل
بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔