بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے ساحلی شہر جیونی میں پاکستانی فورسز پر یکے بعد دیگرے دو زور دار بم دھماکے ہوئے ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق دو بم حملوں میں زخمی ہونے والے اہلکاروں میں سے ایک ہلاک، جبکہ دوسرے کی حالت تشویشناک ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حملہ پاکستانی فورسز کی موٹر سائیکل گشتی ٹیم پر ہوا تھا ۔
حملے میںایک اہلکار ہلاک جبکہ ایک کی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق حملے کے بعد زخمیوں کو مقامی سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ایک اہلکار زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے ہسپتال فورسز کے گھیراؤ میں ہے۔
علاوہ ازیں حملے کے بعد پاکستانی فورسز نے جیوانی سمیت منسلک علاقوں میں مرکزی شاہراہوں سمیت اکثر راستوں پر ناکہ بندی کرکھی ہے۔ کئی مقامات بالخصوص شاہراہوں پر مسافروں کی بڑی تعداد کو گھنٹوں سے روکھے رکھا ہے۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ لوگوں کو روک کر چیکنگ اور تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
یاد رہے کہ چند دن قبل بھی جیوانی کے علاقے دران کے مقام پر پاکستانی کوسٹ گارڈ پر کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 6 اہلکار ہلاک ہوئے تھے، جسکی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے قبول کی تھی۔