کوئٹہ میں سابق افغان آرمی آفیسر قتل

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں سابق افغان آرمی آفیسر اور ضلعی سربراہ بصیر اچکزئی کو نامعلوم مسلح افراد نے قتل کردیا ۔

یہ واقعہ بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق سابق افغان آرمی آفیسر اور ضلعی سربراہ بصیر اچکزئی افغانستان کے سقوط کے بعد بلوچستان میں سیاسی پناہ کی تلاش میں تھے۔

واضع رہے کہ اس سے قبل بھی بلوچستان میں سابق افغان آرمی اہلکار کو قتل کیا گیا تھاجو افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعدسیاسی پناہ کیلئے بلوچستان کا رخ کر چکے تھے۔

بعض سرکاری اندرون ذرائعوں کا ماننا ہے کہ افغانستان کے آرمی اہلکاروں کے قتل میں پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیاں ملوث ہیں۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment