کوئٹہ و نصیر آباد میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخصہلاک جبکہ خواتین سمیت چارافرادزخمی ہو گئے ۔

پو لیس کے مطابق ہفتہ کو کوئٹہ کے علا قے جناح روڈ سلیم کمپلکس کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عبد اللہ نا می شخص ہلاک جبکہ نور احمد ،سر دار، رقیہ بی بی اور ذاکرہ بی بی زخمی ہو گئے ۔

پو لیس نے لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

مزید کاروائی جا ری ہے ۔

علاوہ ازیں تمبو فلیجی کے علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے خاتون ہلاک ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق مقتولہ کی دو روز بعد نکاح ہونا تھا۔

پولیس کے مطابق نصیرآباد کے پولیس تھانہ فلیجی کے گوٹھ کھیا میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے مسمات روبینہ بی بی کو قتل کردیا اور ملزمان فرار ہوگئے ۔

اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

مقتولہ کی دو روز بعد شادی ہونے والی تھی۔

Share This Article
Leave a Comment