بلوچستان کے علاقے نال میں بجلی کی طویل بندش، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف جھالوان زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے نال میں سی پیک روڑ کو مختلف ایریا میں ہر قسم کے ٹریفک کےلے بند کردیاگیا ۔
ٹریفک کے بند ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔جسکی وجہ سے مسافروں مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
ڈپٹی کمشنر خضدار اوراسسٹنٹ کمشنر خضدار اسسٹنٹ کمشنر نال کے ساتھ جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کامیاب کے بعدانتظامیہ کی جانب سے دو دن کے اندر بجلی بحال کرانے کی یقین دہانی کی گئی ۔
مذاکرات بعد جھالاوان زمیندار ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاج ختم بسیمہ خضدار ‘کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ اور این 30 شاہراہ کو ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بحال ہوگیا۔