کوہلو و شاہرگ میں کانکن سمیت 2افرادہلاک، کوئٹہ سے لاش برآمد

0
172
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے کوہلو اورشاہرگ میں کانکن سمیت 2افراد ہلاک ہوگئےجبکہ کوئٹہ سے لاش برآمد ہوگئی ہے۔

کوہلو میں کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

ذرائع کے گزشتہ روز کوہلو کے علاقے ڈیری فارم کے قریب تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں محمد صدیق موقع پر ہلاک اور مسعود عالم شدید زخمی ہو گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی۔

دوسری جانب شاہرگ کے علاقے میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ کرنے سے ایک کانکن ہلاک جبکہ 5زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق شاہرگ کے علاقے میں مقامی کوئلہ کان سے کانکن کوئلہ نکال رہے تھے کہ مٹی کا تودہ گرنے سے کانکن شاہ ولید، موقع پر ہلاک جبکہ 4کانکن شہزاد، شہاب، نور محمد ، خیال محمد زخمی ہو گئے۔

ایک دوسری کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کانکن آغا محمد زخمی ہو گیا۔

لاش اورزخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مائنز انسپکٹر شاہرگ نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ کان کو سیل کر کے کارروائی شروع کر دی۔

دریں اثنا کوئٹہ کے علاقے کیچی بیگ سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمدہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کیچی بیگ پولیس کو ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی جس کو پولیس نے تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد شناخت کے لئے مردہ خانے میں رکھ دیا گیا۔

مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here