پاکستانی فوج نے کوہلومیں میجر و کیپٹن کی ہلاکت کی تصدیق کردی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے کوہلو میں پاکستانی فوج پر حملہ اور میجر و کیپٹن کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

واضع رہے کہ اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کرلی ہے۔

بی ایل اے کے بیان کے مطابق اس حملے میں میجر و کیپٹن سمیت8اہلکار ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے دعویٰ کیا کہ سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات پر سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا۔

دعوے میں کہا کہ علاقے کی کلیئرنس کے دوران آئی ای ڈی دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افسران ہلاک ہو گئے۔

ہلاک میجراور کیپٹن کی شناخت جواد اورصغیر کے ناموں سے کی گئی۔

دوسری جانب بی ایل اے کے مطابق پاکستانی فوج کوریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment