بلوچستان کے علاقے دکی میں دکی میں ایک مقامی کوئلہ کان میں حادثے کے نتیجے میں 2کانکن ہلاک ہوگئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حادثہ ٹرالی کی رسی ٹوٹنے کی وجہ سے ہوا۔رسی ٹوٹنے کے بعد دو کانکن ٹرالی کے زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔
ہلاک ہونیوالے کانکنوں کی شناخت اختر محمد ولد شاہ نواز علیزئی ساکن افغانستان اور خواج محمد ولد فیض محمد کاکڑ سکنہ ضلع قلعہ سیف اللہ کے نام سے ہوگئی۔
لاشیں کوئلہ کان سے نکال کر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔