بلوچستان کے علاقے تربت اور کوئٹہ میں روڈ حادثہ اور مکان کی چھت گرنے کے دو مختلف واقعات میں 2بچیاں سمیت2خواتین ہلاک ہوگئیں۔
تربت سے اطلاعات کے مطابق تربت سے گوادر جانے والی پک اپ گاڑی دیہات کے مقام پر حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 3 افرادہلاک ہوگئے۔
ہلاک شدگان میں بہمن کے رہائشی چیئرمین عبید اللہ دشتی کی والدہ، بیگم اور ان کی بچی شامل ہیں۔
دوسری جانب کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں مکان کی چھت گرنے سے 15سالہ بچی ہلاک ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے غوث آباد میں مدینہ مارکیٹ کے قریب تیز گرد آلود ہوائیں چلنے سے مکان کی چھت گرنے سے 15سالہ بچی (ن)ہلاک ہو گئی۔
لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دی گئی۔