بی ایل اے نے خاران میں پاکستانی فوج کے ایک آلہ کارکو ہلاک کردیا

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے خاران کے علاقے لجے میں قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے ایک آلہ کار کو حملے میں ہلاک کردیا اور اسکا اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا۔

سرمچاروں نے گذشتہ رات لجے توک کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے،محمد جان ولد حسن خان ساسولی کو ہلاک کردیا اور اس سے ایک عدد کلاشنکوف بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔

دشمن کے سامنے سرینڈر شدہ مذکورہ شخص طویل عرصے سے قابض پاکستانی فوج و خفیہ اداروں کے تشکیل کردہ جھتے کا حصہ تھا اور لجے و گردنواح میں بطور آلہ کار کام کررہا تھا۔ مذکورہ شخص فوجی آپریشنوں میں دشمن کی معاونت کرنے سمیت خواتین کو بلیک میل کرکے دشمن کی معاونت کیلئے استعمال کرنے جیسے جرائم کا مرتکب ہوا تھا۔

بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ہم واضح کرچکے ہیں کہ دشمن کے پیرول پر کام کرنے والے غداروں کو کسی صورت بخشا نہیں جائے گا اور اس جھتے سے منسلک دیگر غداروں کو جلد ہی انکے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

Share This Article
Leave a Comment