قلات: بجلی لود شیڈنگ کیخلاف عوام سراپا احتجاج، کوئٹہ کراچی شاہراہ بند

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے قلات میں کلی کوئنگ کے مکینوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ و بار بار ٹرپنگ کے خلاف کوئٹہ کراچی شاہراہ پررکاوٹیں کھڑی کرکے روڈ کو ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند کرکے دھرنا دیا ہے۔

احتجاج کے باعث سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

دھرنے میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ واپڈا حکام کی جانب سے بجلی کی بار بار ٹرپنگ سے برقی آلات جلنے لگیں جبکہ صارفین ذہنی مریض بن چکے ہیں طعیل و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ و ٹو فیز سسٹم نے کوئنگ سمیت قلات کے عوام کو ذلیل کرکے رکھ دیا ہے۔

عوام کی جانب سے بار بار احتجاج اور واپڈا زمہ داران و حکومت کی جانب سے یقین دہانی صرف طفل تسلی ہے آخر میں انتظامیہ و واپڈا حکام کی جانب سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے دھرنا ختم کردیا اور پر امن طور پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔

Share This Article
Leave a Comment