بلوچستان کے علاقے قلات اور مندسے پاکستانی فورسز نے 2افرادکو حراست میں لیکر جبراً لاپتہ کردیا ہے۔
ضلع قلات کے تحصیل منگچر کے مقام جوہان روڈ سے گذشتہ روز سادہ کپڑوں میں ملبوس مسلح افراد نے ایک نوجوان جو حراست میں لیکر جبرا ً لاپتہ کردیا ہے۔
لاپتہ کئے گئے نوجوان کی شناخت علی نواز ولد محمد عمر کے نام سے ہوگئی ہے جو منگچر کا رہائشی بتایا جارہا ہے۔
علاقائی افراد کا کہنا ہے اسے پاکستانی خفیہ اداروں اور انکی تشکیل کردہ مسلح جھتے کے اہلکاروں نے لاپتہ کیا ہے۔
دوسری جانب ضلع کیچ کے علاقے مند میں پاکستانی سیکورٹی فورسز ماہیر کے علاقے میں کئی گھروں پر چھاپہ مار کر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔اورایک شہری کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیاہے۔
لاپتہ کئے گئے شخص کی شناخت واحد ولد ولی داد کے نام سے ہوگئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق فورسز پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے بعدفورسزنے حواس باختہ ہوکر سول آبادی پر دھاوا بول دیااورواحد نامی شخص کولاپتہ کردیا۔