خضدار میں ایک اور روڈحادثہ،2افراد ہلاک،دالبندین سے نوجوان کی خودکشی

0
155
The dead man's body. Focus on hand

بلوچستان کے علاقے خضدار میں ایک اور ٹریفک حادثے میں مزید 2افراد ہلاک ہوگئے۔

جبکہ اس سے قبل ایک ٹریفک حادثے میں دو موٹر سائیکل سوارنوجوان ہلاک ہوگئے۔ جن کی شناخت عبدالحفیظ اور نصیراحمد کے نام سے ہوئی تاہم ڈراوئیور مزدا ٹرک گاڑی کوچھوڑ کر فرار ہوگیا۔

دوسرا واقعہ خضدار میں وہیر کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد ایک مرد اور ایک خاتون ہلاک ہوگئیں۔

ہلاک افراد کی شناخت حاجی احمد اور مسمااسما کے نام سے ہوئی جب کہ اس حادثے میں چار افراد زخمی ہوگئے۔جنہیں ایم ی آر سی 1122والوں نے طبی امداد دیکر خضدار ہسپتال پہنچادیا۔

دریں اثنا دالبندین میں موسیٰ نامی ایک نوجوان نے والد کی جانب سے ڈانٹنے پڑنے پر دلبرداشتہ ہوکر اپنے آپ کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

لاش ہسپتال منتقل کردی گئی۔

لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here