بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں گلستان روڈ کے قریب پاکستانی فورسز کی موسیٰ چیک پوسٹ پر دھماکا ہوا ہے۔
میڈیا ذرائع سے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم ہلاکت کی تاحال اطلاعات نہیں۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق موسیٰ چیک پوسٹ پر دھماکے کی نوعیت فی الحال سامنے نہیں آسکی ہے۔
سرکاری ذرائع نے دھماکے سے اب تک پانچ افراد کی زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ریسکیو ٹیموں نے واقعے کے مقام پر پہنچنا شروع کر دیا۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کا نمائشی میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
دوسری جانب تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں دھماکے کی ذنہ داری قبلو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں انکے ایک حملہ آور نے پاکستان فوج اور ایف سی کو خودکش حملے میں نشانہ بنایا۔
تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے جاری بیان میں طالبان ترجمان محمد خراسانی نے کہا ہے کہ آج کوئٹہ ائیرپورٹ چوک پر موسیٰ چیک پوسٹ کے نزدیک ہمارے ایک استشہادی مجاہد منصور بلال نے فوج اور ایف سی کے قافلے پر خودکش حملہ کیا۔
محمد خراسانی کے مطابق اس حملے میں پاکستانی فورسز کے تین گاڑیاں کا نشانہ بنیں اور ایک فوجی آفیسر سمیت دس فوجی اور 20 ایف سی اہلکار ہلاک وزخمی ہوئے۔