جھاؤ پاکستانی فوج کا زمینی و فضائی آپریشن دوسرے روز بھی جاری

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

ضلع آواران سے آمدہ اطلاعات کے مطابق جھاؤ کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فوج کا آپریشن جاری ہے۔

جمعہ کے روز پاکستانی فوج کے جنگی ہیلی کاپٹروں نے جھاؤ سے متصل پہاڑی سلسلے سورگر میں حکیم داد،درگی، پرپیٹ، گوک کور اور شش بھینٹی کے مقام پر شیلنگ کی ہے اور آج صبح سویرے جھاؤ کے علاقے کوہرو سے بڑے پیمانے پر فوجی دستے نکل کر سورگر کی جانب روانہ ہوئے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ آپریشن میں فوجی سازوسامان اور راشن کی باربرداری کے لئے اونٹ اور گدھے بڑی تعداد میں استعمال میں لائے جارہے ہیں۔

ادھر گریشہ سے بھی اطلاعات ہیں کہ جھاؤ آپریشن میں حصہ لینے کے لئے 30 ٹرکوں پر مشتمل فوجی قافلہ جھاؤ کی جانب روانہ ہوچکا ہے۔

واضح رہے کہ سورگر میں حال ہی میں فوج نے بہت بڑی آپریشن کی تھی جس میں متعدد لوگ لاپتہ اور بے شمار گھر نذرآتش کئے تھے۔

تاہم جاری آپریشن اور علاقے مکمل سیل ہونے کی وجہ سے مکمل تفصیلات و نقصانات تک رسائی کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سنگر نیوز واٹس ایپ چینل بلوچستان کی تازہ ترین، موثق اور لمحہ بہ لمحہ خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کیجیے۔
Share This Article
Leave a Comment