کراچی : لاپتہ حفيظ زھری پر رہائی کے بعد گھر جاتے ہوئے مسلح افراد کا حملہ

ایڈمن
ایڈمن
2 Min Read

پاکستان کے صوبہ سند ھ کے دارلحکومت کراچی میںلاپتہ عبدالحفيظ زھری پر رہائی کے بعد گھر جاتے ہوئے مسلح افراد کا حملہ کیا جس سے وہ گھر والوں سمیت شدید زخمی ہوگئے ۔

خضدار کے رہائشی عبدالحفيظ زھری جسے گزشتہ سال 27 جنوری کو متحدہ عرب امارات سے وہاں کے خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے جبری لاپتہ کرنے کے بعد پاکستان کے حوالے کیا تھا اور کچھ مہینے پہلے وہ کراچی سے منظر عام پر لایا گیا اور اسے بغیر کسی جرم کے کراچی میں جیل رکھا گیا تھا۔

آج جب اسے رہائی ملی تھی تو اسکے لواحقین اس کو سینٹرل جیل کراچی سے گھر لے جا رہے تھے کہ آج شام سات بجے کے قریب سفید کلر کے دو ویگو گاڑی میں سیاہ وردی میں ملبوس مسلح بردار خفیہ اداروں کے لوگوں نے ان پر اچانک حملہ کر دیا۔

عبدالحفيظ زھری کی بھانجی اور لاپتہ عبدالحمید زھری کی بیٹی سعیدہ حمید بھی فیملی کے ساتھ تھیں اور وہ خود بھی زخمی ہیں۔

واقعہ کے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے اس کہنا تھا کہ کورٹ کی ریلیز آرڈر کے بعد جیسے ہی ہم ماموں کو لیکر وہاں سے نکلے تو ہم پہ سیاہ وردیوں میں ملبوس خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے حملہ کیا اور میرے ماموں کو شدید زحمی کیا۔

انکے مطابق ان سب پرحملہ کیا گیا اور ان پر گولیاں بھی چلائی گئیں۔

اب تک اطلاع کے مطابق عبدالحفيظ زھری کی طبیعت خراب ہے اور انکے گھر والوں کے بارے میں بھی ابھی کچھ کہا نہیں جا سکتا کیونکہ وہ بہت خوف کے ماحول میں ہیں۔

پر امن بلوچ شہریوں پہ ریاستی غنڈہ گرد فورسز اور ایجنسیوں کی جانب سے اس طرح کا حملہ یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔

Share This Article
Leave a Comment