لورالائی: کوئلے سے لوڈ پنجاب جانے والی ٹرک چھین لی گئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے دکی سے کوئلہ لوڈ کرکے پنجاب جانے والی ٹرک لورالائی کے علاقے میں کوئلہ سمیت چھین لی گئی۔

ٹرک مالک محمد انور ناصر کے مطابق میرا کوئلے سے لوڈ ٹرک نمبری tky 708 کو بدھ کی شب نامعلوم افراد نے ملک سلیم باغ سے ڈرائیور عجب خان سے اسلحہ کے زور پر چھین کرلے گئے۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افراد ٹرک ڈرائیور کو باندھ کر اپنے گاڑی میں چار گھنٹے تک گھمانے کے بعد ناصر آباد کے مقام پر ڈرائیوکو چھوڑ کر چلے گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ تاحال ٹرک برآمد نہیں ہوسکی ہے۔

ڈرائیور سے مسلح افراد دو عدد موبائل اور آٹھ لاکھ نقدی بھی چھین کرلے گئے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment