خضدار میں زہریلا کھانا کھانے سے3 بچے ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے علاقے خضدار میں زہریلا کھانا کھانے سے 3 بچے ہلاک اور خاتون سمیت پانچ افراد بے ہوش ہوگئے۔

ہلاکتیں آڑینجی گامیشی میں ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق خضدار کے دور افتادہ علاقہ آڑینجی گامیشی میں رات کا کھانا کھانے سے 3بچے ہلاک جب کہ ایک خاتون سمیت 5افراد متاثر ہوئے ہیں۔

پی پی ایچ آئی خضدار کے ڈی ایس ایم حاجی خان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ دو بچوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ہم نے اپنی ٹیم ڈی سی خضدار کے احکامات کی روشنی میں وہاں بھیج دی ہے جوکہ پہنچ چکی ہے، متاثرین کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ متاثرہ خاندان نے رات کو چاول پکایا تھا اور چاول کے کھانے کے بعد بچوں و خاندان کے دیگر افراد کی حالت بگڑگئی اور وہہلاک و متاثر ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہاں گاڑی کے جانے کا راستہ بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے ٹیموں کو پہنچے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Share This Article
Leave a Comment