ضلع کیچ:پاکستانی فوج کے ہاتھوں چار افراد لاپتہ

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

پاکستانی فوج نے ضلع کیچ سے چار افراد کو حراست میں لینے کے بعدآرمی کیمپ منتقل کردیا ہے

پاکستانی فوج نے گزشتہ دنوں کیچ کے علاقے تمپ دازن سے نبیل آصف، الیاس ولد حاجی عبدالحمید، مناب ولد محمد علی اور الیاس لیاقت
حراست میں لینے کے بعد اپنے ساتھ لے گئے۔

بتایا جارہا ہے یہ چاروں طالب علم ہیں جنہیں دو دن قبل حراست میں لیا گیا جو تاحال لاپتہ ہیں۔

واضح رہے پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس جیسی موذی مرض سے لڑ رہی ہے دوسری جانب بلوچستان میں پاکستانی فوج کی بربریت زوروں سے جاری ہے پچھلے چار دنوں سے بلوچستان کے مختلف علاقے آواران، پنجگور، اور کیچ کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن جاری ہے جن میں ابھی سینکڑوں کی تعداد میں لوگ لاپتہ ہوئے ہیں جن میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment