بلوچستان میں مزید 11 افراد میں وائرس کی تصدیق، تعداد346ہوگئی

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان میں 17 اپریل کی شام مزید 11 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 346 ہو گئی ہے۔

جبکہ پاکستان میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد 7394 تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے بلوچستان میں مزید 11 مقامی افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 46 ٹیسٹوں کی رپورٹس موصول ہوئی ہے جن میں سے 11 مثبت اور 35 منفی نتائج سامنے آئے ہیں۔

بلوچستان میں ابتک 142 مریض صحتیاب اور 5 ہلاک ہو چکے ہیں۔

Share This Article
Leave a Comment