حوثیوں کو بھیجے گئے ایرانی ہتھیاروں کی کھیپ پرفرانسیسی فورسزکاقبضہ

0
180

یمن میں حوثیوں کو بھیجے گئے ایرانی ہتھیاروں کی ایک کھیپ پرفرانسیسی فورنے قبضہ کرلیا ہے۔

فرانس کی خصوصی فورسزنے حال ہی میں یمن میں ایران کی جانب سے اپنی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کے لیے بھیجے گئے ہتھیاروں اورگولہ بارود کی ایک بڑی کھیپ کو روک کرقبضہ کرلیا ہے۔

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اس کارروائی سے آگاہ عہدے داروں کے حوالے سے خبردی ہے کہ 15 جنوری کوفرانس کے ایک جنگی بحری جہاز نے یمن کے ساحل کے قریب ایک مشکوک بحری جہاز کو روکا تھا اورایک فرانسیسی ٹیم نے اس جہازپرسوارہو کر 3 ہزار سے زیادہ آتشیں رائفلیں، 20 ٹینک شکن میزائل اور پانچ لاکھ گولیاں اور دیگر بارود برآمد کیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ آپریشن امریکی فوج کے ساتھ مل کر کیا گیا تھا اور یہ مشرقِ اوسط میں ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو چیلنج کرنے میں فرانس کے زیادہ فعال کردار کا نتیجہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہیکہ امریکا کے علاوہ برطانیہ اور فرانس نے حوثیوں کواسلحہ کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اپنی کوششوں میں اضافہ کیا ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل نے خطے میں موجود امریکا کے پانچویں بحری بیڑے کے ترجمان کمانڈر ٹم ہاکنز کے حوالے سے بتایا کہ صرف گذشتہ دوماہ کے دوران میں ہم اور ہمارے شراکت داروں نے پانچ ہزار سے زیادہ ہتھیاروں اور 16 لاکھ گولیوں اوربارود کو یمن پہنچنے سے روکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here