بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ڈھاڈر میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے گذشتہ شب بولان کے علاقے ڈھاڈر میں قلم دین کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ کو راکٹوں و خودکار ہتھیاروں سے ایک حملے میں نشانہ بنایا۔ راکٹ گرنے سے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا۔
بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ قابض فوج کے مکمل انخلاء تک ہماری کاروائیاں جاری رہینگی۔