ایران میں فوجی فیکٹری پر ڈرونز حملہ

0
189

ہفتے کے روز وسطی ایران کے شہر اصفہان میں ایک فوجی فیکٹری پر 3 ڈرونز سے حملہ کردیا گیا۔

ایرانی وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ یہ ایک ”ناکام حملہ” تھا۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فضائی دفاع نے ایک ڈرون کو نشانہ بنایا اور دیگر دو ڈرونز گر کر پھٹ گئے۔

ایران کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت دفاع کے ایک ورکشاپ کمپلیکس پر تین ‘چھوٹے پرندوں ‘ یعنی ڈرونز کے حملے ہوئے ہیں۔

ان کے مطابق یہ ڈرون حملہ اصفہان میں گولہ بارود کی ایک فیکٹری میں زبردست دھماکے کی اطلاع کے ایک گھنٹے بعد ہوا ہے۔

ایران کی مسلح افواج کی وزارت دفاع اور معاونت نے اپنے بیان میں لکھا ہے: ‘رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے، ایک مائیکرو برڈ کا استعمال کرتے ہوئے ایک ناکام حملہ کیا گیا۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ’خوش قسمتی سے پیشین گوئیوں اور دفاعی اقدامات کی وجہ سے وزارت دفاع کے ورکشاپ کمپلیکس میں ان میں سے ایک ایئر ڈیفنس کی زد میں آ گیا جبکہ باقی دو ڈرونز جال میں پھنس کر تباہ ہو گئے۔‘

وزارت دفاع نے اپنے بیان میں اس حملے کے لیے کسی گروپ یا ملک کو اس کا ذمہ دار نہیں ٹھہرایا ہے۔

اس سے ایک گھنٹہ قبل اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن نے اعلان کیا کہ اصفہان شہر میں ایک فوجی کارخانے میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

ایرانی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ’یہ دھماکہ وزارت دفاع کے جنگی سازوسامان کی تیاری کے مرکز میں ہوا اور اصفہان گورنریٹ کے ڈپٹی پولیٹیکل سکیورٹی کے مطابق اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here