گزشتہ کئی روز سے جاری آپریشن شدت کے ساتھ ضلع آواران کے مختلف علاقوں میں جاری ہے، کولواہ کے بیشتر علاقے تاحال فوجی محاصرے میں ہیں۔
ضلع آواران سے تازہ اطلاعات کے مطابق علی الصبح گیشکور کے پہاڑی علاقے میں پاکستانی فوج کے آپریشن کی اطلاعات ہیں
ہفتہ کی صبح پاکستانی فورسز بڑی تعداد میں گیشکور کے پہاڑی علاقے ھیکاں کی طرف روانہ ہوا ہے، اور ان علاقوں میں فوجی آپریشن جاری ہے۔
کولواہ کے علاقے بلور اور مراعستان میں پاکستانی فورسز نے دو سگے بھائی سمیت تین افراد کو حراست بعد لاپتہ
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز پاکستانی فورسز نے کولواہ کے علاقے بلور اور مراعستان میں آپریشن کرکے دو سگے بھائی سمیت تین افراد کو حراست بعد لاپتہ کیا ہے لاپتہ افراد کی شناخت عبدالرزاق ولد علی بخش، سدیر سادگ ولد علی بخش اور ماسٹر رشید ولد مراد کے ناموں سے ہوا ہے۔
پاکستانی فورسز نے دوران آپریشن درجنوں گھروں میں جمعہ کے روز لوٹ مار کے ساتھ نو افراد کے گھروں کو بلور میں لوٹ مار بعد نذر آتش کر دیا ہے۔
کولواہ کے علاقے بلوچ میں فورسز نے گنج بخش ولد بالاچ، دلپل ولد بالاچ،لیوار ولد بالاش، ناگمان ولد ڈولی،سومار ولد جان محمد،کچو ولد زبرو، عصاء ولد بشام، خان محمد ولد زبرو،زدبگ ولد بشام کے گھروں کو نذر آتش کر دیا ہے۔