تربت: ہیرونک کراس پر گاڑی الٹنے سے2 افراد ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں ہیرونک کراس پر گاڑی الٹنے سے 2 افراد ہلاک اوردو زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہیرونک کراس پر تیز رفتار گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں نور محمد ولد للہ کرکی سنگ آباد اور نگ بھت ولد بشیر وفات پاگئے۔ جبکہ اکرام ولد اسلم سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع کے مطابق گاڑی سوار تربت میں گیرج میں کام کرتے تھے اورجمعہ کو چھٹی کی وجہ سے وہ پکنک منانے ہیرونک چلے گئے تھے جہاں ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

Share This Article
Leave a Comment