خاران: فورسز نے مردم شماری بائیکاٹ وآزادی پسندوں کے حق میں لکھے وال چاکنگ مٹادیئے

0
114

بلوچستان کے علاقے خاران میں پاکستانی فوج مکمل طور پر متحرک ہے اور مختلف مقامات پر مردم شماری بائیکاٹ ،ریاست مخالف اوربلوچ آزادی پسندتنظیموں بی ایل اے اور بی این ایم کے حق میں وال چاکنگ مٹانے میں مصروف ہے۔

سنگر کو ملنے والی ذرائع کے مطابق خاران شہرمیں مختلف مقامات پر بی ایل اے اور بی این ایم کے حق میں وال چاکنگ کی گئی ہے، جس کے ردعمل میں بوکھلاہٹ کا شکارپاکستانی فوج نے متعدد مقامات پر دیواروں سے چاکنگ مٹا دیئے۔

کہا جارہا ہے کہ رواں ماں مختلف اوقات میں خاران شہر کے متعدد مقامات پر مسلح تنظیم بی ایل اے اور رواں ہفتے آزادی پسند سیاسی تنظیم بی این ایم کے حق میں وال چاکنگ کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق خاران شہر میں شاہ میر بور، مولوی مجید مسجد ایریا، یایا جان مسجد ایریا، سراوان روڈ، مزارزئی محلہ، کلان، واپڈا کالونی، حسین آحمد محلہ، شیخ منیر محلہ سمیت متعدد مقامات پر مردم شماری سے بائیکاٹ، پاکستان مردہ باد، آزاد بلوچستان، بی ایل اے اور بی این ایم کے حق میں کیے گئے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ وال چاکنگ کے خلاف پاکستانی فوج گزشتہ کہیں دنوں سے مذکورہ مقامات پر موومنٹ کررہی ہے۔

مختلف مقامات سے وال چاکنگ کو مٹانے کے علاوہ فوج مسلسل محلوں اور گلیوں میں ناکہ بندی کرکے عوام کی تلاشی لے رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here