کوئٹہ میں گھر میں گیس لیکیج سے دھماکا، 4 بچے ہلاک

ایڈمن
ایڈمن
1 Min Read

بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں ایک گھر میں گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکے میں 4بچے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔

واقعہ خروٹ آباد کے علاقے بادیزئی میں بدھ کی صبح پیش آیا۔

امدادی ٹیموں کے مطابق ہلاک بچوں کی عمریں 2سے 10سال کے درمیان ہیں۔

دھماکے سے جھلس کر 2 خواتین بھی زخمی ہوئی ہیں۔

بچوں کی لاشوں کو ضروری کارروائی، جبکہ زخمی خواتین کو فوری طبی امداد کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضع رہے کہ اس سے واقعہ سے ایک روز قبل منگل کو بھی کوئٹہ کے علاقے جان محمد روڈ پرایک رہائشی کمرے میں گیس لیکیج کے باعث دم گھٹنے سے باپ اور تین بیٹے ہلاک ہوگئے تھے۔

کوئٹہ میں رواں ماہ گیس لیکیج سے دھماکے کا یہ دوسرا واقع ہے، کچھ روز قبل ہونے والے دھماکے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

Share This Article
Leave a Comment