دکی میں خسرے کی وباسے 2 بچے ہلاک

0
35
Photo: the new york times

بلوچستان کے دکی کے علاقے کلی ملاعبداللہ میں خسرے کی وبا پھیلنے سے دو بچے ہلاک اورمتعدد متاثر ہوگئے ہیں۔

وبا پھیلنے سے ڈی سی دکی نے ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

اطلاعات کے مطابق کلی ملاعبداللہ میں خسرے کی وبا پھیلنے سے دو بچے 3سالہ عائشہ دختر شیر علی خروٹی اور تین سالہ امینہ دختر نور احمد قوم خروٹی شامل ہیں۔

خسرے سے گاؤں میں متعدد بچے بھی متاثر ہوگئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے بھی خسرے سے تین اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔

خسرے سے ابتک دکی میں کل پانچ بچے جانبحق ہوگئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر دکی کے مطابق متاثرہ گاؤں میں محکمہ صحت کی ٹیمیں بھیج دی گئی ہیں۔

خسرے سے متاثرہ گاؤں اور دیگر علاقوں میں ایمرجنسی طور پر ویکسی نیشن شروع کردی ہے۔165 بچوں کا ویکسی نیشن کردیا گیاہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here