خیبرپختونخوا میں غیرت کے نام پر4خواتین قتل

0
204

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں اتوار کو ایک ہی روز دو الگ الگ واقعات میں غیر ت کے نام پر تین بہنوں سمیت چار خواتین کو قتل کر دیا گیا ہے۔

ایک واقعہ میں سوات میں ایک بھائی نے اپنی تین بہنوں کو پسند کی شادی کرنے پر فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، جب کہ چارسدہ میں ایک نوجوان لڑکی کو اس کے والدین نے مبینہ طور سوشل میڈیا پر اپنی تصویر پوسٹ کرنے پر برہم ہو کر قتل کر دیا۔

صوبہ خبیر پختونخوا کے شمالی علاقے سوات کی تحصیل منگلو ر سنگوٹہ میں ایک بھائی نے بہنوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو خواتین موقع پرہلاک جب کہ تیسری نے اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔

پولیس کے مطابق سوات میں ہلاک ہونیوالی تینوں خواتین نے ایک سال قبل اپنی اپنی پسند سے شادی کی تھی جس پر ان کا بھائی خفاتھا۔ لیکن پولیس کے مطابق چند ماہ قبل ان کی اپنے بھائی سے صلح ہو گئی تھی لیکن پولیس کے مطابق اس کے باوجود ان کے بھائی نے تین بہنوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا۔

دوسرے واقعہ میں ضلع چارسدہ کے علاقے سردریاب میں ایک باپ نے اپنی ہی بیٹی کو قتل کر دیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق مقتولہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شئیر کی تھی جس پر اس کے باپ نے مشتعل ہو کر اپنی بیٹی کو کو ہلاک کر دیا۔

چارسدہ کے ضلعی پولیس افسر کے دفتر سے جاری کردہ بیان کے مطابق چارسدہ کے سٹی تھانہ میں مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کرنے کے بعد پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here